Skardu Valley Places to Visit
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چاراضلاع اور ضلع استور کو شامل کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو گلگت کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔ اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

Skardu Valley Tour and Gilgit Baltistan Tour
گلگت ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔
اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی ییں۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی وے کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئی شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا گیا ہے ہراموش شنگوس کے بعد ڈامبوداس بازار روندو سے طورمک بلامک کیلیے روڈ لے سکتے ہیں۔
ڈمبوداس سے آگے بشو کے مقام پر رائیڈ سائیڈ سے مقامی گاڑیوں میں بشو میڈو کیلیے گاڑی مل سکتی ھے جو آپ سے 10 ہزار روپے چارج کرتی ہے ۔ بشو سے آگے شہید پل کے بعد دس منٹ کی ڈرائیو پر جے ایس آر چوک سے رائٹ سائیڈ پر کچورا ویلی ہے ۔سیدھا چالیس منٹ ڈرائیو پر سکردو سٹی ہے اور یہاں سے استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔ سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔
Watch My Detailed Vlog on Skardu Valley Places to Visit
Places to Visit in Skardu Valley in 2024
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔ سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلع سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث غرض ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔ ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات دیوساٸی نیشنل پارک کھرپوچو فورٹ_(تاریخی قلعہ) شنگریلا ریزارٹ ژھوق ویلی ۔۔ستقچن ویلی۔شغرتھنگ ویلی کچورا جھیل اپر لیک۔۔غلچو چشمہ پڑانگ کچورا سکم ژھو گرین لیک لور کچورا سدپارہ ڈیم چنداہ ویلی ستک ویلی روندو بلامک روندو۔طورمک روندو وادی بشو سلطان آباد بشو ویلی ننگ ژوھوق آرگینک ویلیج کتپناہ لیک اینڈ کولڈ ڈیزرٹ بدھا راک منٹھل سدپارہ مسرو راک حسین آباد ڈائناسور راک چنداہ

Gangche District (Khaplu Valley Skardu)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
خپلو فورٹ_ چقچن مسجد (7 سو سال پرانی مسجد) تھوقسی کھر ہلدی کونس ویو پوائنٹ وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی سلنگ ریزورٹ وادی کندوس گرم چشمہ ,
گیاری سیاچن وادی سلترو وادی تھلے، تھلے لا ننگما وادی کاندے کھرفق جھیل خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ) کے ٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق
Read also this Complete Guide to Gilgit Baltistan
Shigar Valley District Skardu
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے شگر کے سیاحتی مقامات شگر فورٹ بلائنڈ لیک دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کے ٹو پہاڑ_k2 ہشوپی باغ خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
وادی ارندو کنکورڈیا گلاب پور رنگاہ ژھوقگو آبشار گرم چشمہ چھوتوڑن اور بیسل وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ 4: ضلع کھرمنک آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔ سیاحتی مقامات منٹھوکھا واٹر فال خموش آبشار وادی شیلا غندوس لیک (دو جھیل ھے ایک اپر ایک لور) کارگل بارڈر وادی گلتری جو کہ کھرمنگ میں آتا ھے سکردو سے سات آٹھ گھنٹے کی مسافت پر دیوسائی ٹاپ سے تھوڑا آگے سے لفٹ سائیڈ کی طرف روڈ جاتی ھے بڑا داس فرانشاٹ بنیال تھانوٹ شخما برباٹ حسینی ٹاپ شنگو شگر ۔ مٹیال۔تھلی۔کرابوش۔ ڈمبو بھاو
Astore Valley District Skardu

ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔استور سے آنے والے سیاح بزریعہ چلم دیوسائی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔ روپال فیس ننگا پربت راما میڈوز ترشنگ چلم۔برزل ٹاپ۔منی مرگ دومیل جھیل راٹو شونٹر درلے جھیل
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔شاپنگ کیلیے بنظیر چوک تا علمدار چوک شیر علی چوک تا آغا ھادی چوک اور کالج روڈ تا جامع مسجد روڈ مشہور ھے ہنڈی کرافٹ اور ڈرائی فروٹس کیلیے یاد گار چوک تا ایم پی چوک بھٹو بازار وغیرہ ھوٹل گیسٹ ھاوسزز ایک ہزار تا بیس ہزار باقی سیاح اپنے بجٹ کے مطابق مینج کرسکتے ہیں ریسٹورنٹ وغیرہ بھی انہی بازاروں میں ملیں گے۔۔۔
One Comment on “Skardu Valley Places to Visit | Gilgit Baltistan Travel Guide”