Khunjerab Border and Khunjerab National Park Pakistan in June 2022

 

Khunjerab Border and Khunjerab National Park Pakistan in June

Khunjerab National Park Pakistan
Snow Covered World Highest Border

Extreme hot weather in Peshawar

جون کا بے رحم مہینہ، ہاڑکی ستم ظریفیاں ،واپڈا کی ایذارسانیاں اور گوروں کو بھی حبشی بنا دینے والا پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ، اور آگ برساتا سورج، پشاور کی سڑکوں پر تھر کے ریگستانوں کی جھلک دکھائی دے رہی تھی۔

Plan to Visit Khunjerab National Park and Khunjerab Border

گرمی نے جب امتحان پہ امتحان لینا شروع کردیئے اور بے چینی کی کیفیت بڑھنے لگی تو بھلا ہو میرے دوستوں کا جن کے روشن دماغوں کی گھنٹی بجی ، گرمی میں کسی ٹھنڈے علاقے کی تلاش کی تجویز لے آئے اور میرے سمیت تمام دوستوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے  پہلی ہی نشست میں خنجراب ٹاپ کی جانب سفر پر آمادگی ظاہر کرلی۔ خنجراب کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ جون میں اگر کہیں دبا کے برف پڑتی ہے تو وہ یا تو بابوسرٹاپ ہے یا دنیا کا سب سے اونچا بارڈر۔

Final Decision to Departure for Khunjerab National Park

عید الاضحیٰ پر سفر شروع کرنے کا فیصلہ ہوا لیکن مون سون کی بارشوں ، لاک ڈائون کے خدشے کے باعث عید سے ایک ماہ قبل ہی جانے پر اتفاق ہوگیا اور 27 جون کو روانگی کا مصمم ارادہ کرلیا۔

Group Photo of My Friends on Border

Heavy snowfall in June on Khunjerab National Park and Khunjerab Border

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز میں دیکھا تھا کہ خنجراب ٹاپ پر جون اور جولائی میں بھی سیاح برفباری انجوائے کررہے ہوتے ہیں، یہی امید ہم بھی دل میں لئے سفر پر نکل پڑے اور الحمدللہ بارڈر پر برفباری سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ یہاں میں نے خنجراب بارڈر پر فلمایاگیا ولاگ بھی شیئر کردیا ہے آپ انجوائے کرسکتے ہیں۔

Additional Tips for Tourists

چونکہ یہ بلاگ صرف خنجراب بارڈر سے متعلق ہے اسلئے میں اس ٹریک سے ہٹوں گا نہیں تاکہ آپ جو اتنا قیمتی وقت نکال کر میرابلاگ پڑھ رہے ہیں، جس مقصد کیلئے اس بلاگ پر آئے ہیں وہ پورا ہوسکے اور اگر آپ بارڈر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو کچھ نہ کچھ معلومات اس حوالے سے مل سکیں۔ لیکن اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ بارڈر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ہنزہ پہنچ کر کوشش کریں کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کا فیصلہ نہ کریں

اگر آپ کے پاس خیمے ہیں تو ہنزہ میں آپ کہیں بھی کسی سے بھی اجازت لے کر اپنا خیمہ کسی بھی کھلے میدان میں لگا کر شب بسری کرسکتے ہیں اگر خیمہ نہیں ہے تو میں آپ کو تجویز دوںگا کہ کسی کے گھر میں ٹھہریں۔ اب کسی کے گھر میں کیسے ٹھہرنا ہے ۔ یہاں لوگوں نے پیئنگ گیسٹس کیلئے اپنے گھروں میں ہی الگ کمرے بنارکھے ہیں۔

آپ ان کمروں میں رہ سکتے ہیں انتہائی کم قیمت پر اور دوسرا مشورہ میں آپ کو دونگا کہ یہاں آکر چکن کڑاہی، مٹن کڑاہی، بریانی سمیت کسی روایتی کھانے کی فرمائش نہ کریں بلکہ جس کے پاس آپ ٹھہریں ہیں اسی سے مقامی کھانوں کی فرمائش کریں وہ خوشی خوشی آپ کو مقامی کھانے اپنے گھر سے بنوا کر دے گا اور چند روپے ہی چارج کرے گا۔

Traditional Food of Hunza Valley

Ibex in Khunjerab National Park

ہم نے بھی صرف ایک ہزار روپے میں خوبانی کی گری سے نکلے خالص تیل سے بنی ملیدہ( یہ ایک قسم کی ڈش ہے جو روٹی کوٹ کر کھٹے دہی میں بنائی جاتی ہے )، گرال ( یہ آلو والے پراٹھوں کی ہی ایک قسم ہے لیکن ان سے زیادہ صحت بخش ہے کیونکہ اس کے اندر سبزیاں ڈال کر اس خالص خوبانی کے تیل سے بنایاجاتاہے)  اور یاک کے دودھ سے بنا دہی اور لسی پی۔ جی ہاں یہ سب کچھ صرف ایک ہزار روپے میں ۔ پیٹ بھر کرکھایا ہم نے۔

Hunza Valley to Khunjerab National Park Road

ہنزہ سے پاک چین بارڈر تک شاہراہ قراقرم کارپٹ روڈ ہے، اگر آپ پاکستانی ہیں اور سیاحت کے شوقین بھی  ہیں تو زندگی میں ایک بار خنجراب بارڈر ضرور جائیں کیونکہ یہاں سالانہ سینکڑوں غیرملکی سیاح آتے ہیں تو آپ کو بھی یہ جگہ لازمی دیکھنی چاہئے

Khunjerab National Park is Home of Rare Species of Animals

Beautiful Marmot in Khunjerab National park

ایڈونچر کے شوقین اور جنگلی حیات سے محبت رکھنے والے افراد کیلئے یہ جگہ بہترین انتخاب ہے ، بلند و بالا خوبصورت پہاڑ، شورمچاتا دریا اور سحر انگیز مناظر آپ کے ذہن پر نقش ہوکر رہ جائیں گے۔ پہاڑی گائے و بکرے یعنی یاک اور آئی بیکس کے علاوہ میرمٹ آپ کو یہاں کثرت سے دیکھنے کو ملیں گے اور اگر قسمت اچھی اور نظر تیز ہوئی تو برفانی چینے اور بھیڑیئے بھی دور سے جھلک دکھا دینگے۔

 

Also Read This Gilgit Baltistan Complete Tour Guide

ہم تلاش بسیار کے باوجود بھیڑیئے اور برفانی چیتے دیکھنے سے محروم رہے البتہ آئی بیکس یاک اور میرمٹس کے ساتھ کھل کر تصاویر بنوائیں لیکن جب میرمٹس کے ساتھ تصاویر بنانے سے فارغ ہوئے تو ایک مقامی گڈریئے کی آواز نے چونکا دیا جب اس نے کہا کہ گاڑٰی میں واپس بیٹھ جائو یہ میرمٹس بھیڑیوں کی پسندیدہ خوراک ہیں اور جہاں ان کی بہتات ہو وہاں بھیڑیئے گھات لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں اور خدا نے انہیں چھپنے کی ایسی صلاحیت دے رکھی ہے کہ وہ تم سے چند ہی میٹر کے فاصلے پرتم پر گھات لگائے بیٹھے ہونگے

اورتمہیں دکھائی بھی نہیں دینگے۔ یہ سنتے ہی ہمیں خیالوں میں ہر جگہ کیموفلاج ہوئے بھیڑیئے ہی دکھائی دینے لگے اور وہاں سے جلدی نکلنے میں عافیت سمجھی۔

Luggage for Khunjerab National Park and Khunjerab Border

ہنزہ سے تقریبا 4 گھنٹے کی مسافت پر ہم بالاخر چین کے بارڈر تک پہنچ گئے، یہاں آنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹس وغیرہ لازمی ساتھ رکھیں کیونکہ یہاں درجہ حرارت زیادہ تر منفی میں ہی رہتا ہے۔ بارڈر پہنچ کر صرف تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر ہی اکتفا کریں تو یہ آپ کیلئے بہتر ہوگا،

Things not To Do on Khunjerab National Park and Khunjerab Border.

دوڑنا، بھاگنا اور ہلہ گلہ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہاں ہوا میں آکسیجن کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے اور بعض لوگوں کو سانس اکھڑنے، سرچکرانے اور دل گھبرانے کی کیفیت ہوسکتی ہے جو ہم نے خود وہاں چند سیاحوں کیساتھ ہوتے دیکھا ۔

World Highest ATM on Khunjerab Border (Khunjerab National Park)

 

یہاں دنیا کے سب سے اونچے اے ٹی ایم سے پیسے نکالیں گھومیں پھریں، حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کریں اور اگر ہماری طرح کافی کے شوقین ہیں تو کافی بنائیں اور موسم ، نظاروں اور کافی کے مزے لوٹیں

Please enable JavaScript in your browser to complete this form.
Name

 

waqartraveladdict@gmail.com

About waqartraveladdict@gmail.com

View all posts by waqartraveladdict@gmail.com →

One Comment on “Khunjerab Border and Khunjerab National Park Pakistan in June 2022”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *