Broghil Valley National Park | Distance from Chitral Pakistan

Broghil Valley National Park | Distance from Chitral Pakistan

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں چند ایسی حیرت انگیز وادیاں موجود ہیں جن کی خوبصورتی الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

مرطوب و سرسبز علاقے، شیشے جیسی شفاف جھیلیں، آسمان سے اترتی آبشاریں اور دیوقامت پہاڑ، یہ سب آپ کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بکثرت ملتے ہیں لیکن ان کا زیادہ چرچا نہ ہونے کی وجہ سے جب کہیں بھی خوبصورت علاقوں کا زکر کیا جاتا ہے تو ہمارے ازہان میں پاکستان سے ہٹ کر ان ممالک کے نام آتے ہیں جن کا ہم چرچا سن چکے ہوتے ہیں

Broghil Valley
Stunning Beautiful Broghil Valley Near Wakhan Border

جسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارے شمالی علاقہ جات جو کسی جنت سے کم نہیں،ان کا ذکر اس قدر نہیں کیا جاتا جتنا ان خوبصورت علاقوں کا حق ہے۔

Broghil Valley Weather

اسی مناسبت سے آج کے اس بلاگ میں بھی ایک ایسے علاقے کا زکر کیا جارہا ہے جو یقیناً کسی جنت سے کم نہیں ہے۔

سطح سمندر سے 13600 فٹ بلند یہ علاقہ مارخوروں کا مسکن ہے جسکی وجہ یہاں میٹھے پانی کی موجودگی ہے۔ چترال سے 250 کلومیٹر دور افغان صوبے بدخشاں کے ضلع واخان کے بارڈر پرواقع ہے۔

 

Broghil Valley Location And Distance from Chitral

اس مقام کا نام وادی بروغل ہے کو چترال کے علاقہ مستوج سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے اور یہاں تک پہنچنے کیلئے انتہائی پرپیچ اور پہاڑٰ علاقے کا سفر کرنا پڑتاہے۔ یہ وادی گلیشئرز کے دامن میں آباد ہے جو اب تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل تھی

Broghil Valley Yak Polo

Broghil Valley National Park
Shandur Lake near Shandur Polo Groud

 

حالانکہ ہرسال یہاں دنیا کا منفرد کھیل یاک پولو کھیلا جاتا ہے جو دنیا میں کسی اور جگہ نہیں کھیلا جاتا لیکن پھر بھی اسے شندور میلے جتنی شہرت نصیب نہیں ہوسکی ۔

بروغل میں ہرسال شندور میلے کی طرزپر دو روزہ فیسٹیول منعقد کرنے کیلئے یہاں خیمہ بستی آباد کردی جاتی ہے مقامی افراد یہاں یاک پولو، بزکشی، گدھا پولو، رسہ کشی ،یاک دوڑ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کرتے ہیں۔ لیکن سب سے منفرد چیز یہاں کے روایتی مقامی ساز ہیں جنہیں سن کر انسان ان وادیوں کی خوبصورتی میں گم ہوکر رہ جاتا ہے۔

Broghil Valley National Park Tourism

 

Read Also This Skardu 10 Days Tour Plan

یاک کو مقامی زبان میں خوشگاو کہا جاتا ہے چودہ سال قبل یہاں خیبرپختونخوا حکومت نے بروغل نیشنل پارک قائم کردیاتھا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ محکمہ سیاحت نے تب سے لے کرآج تک بروغل فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے نہ صرف ملکی بلکہ اب غیرملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں منفرد یاک پولو میچ اور یاک دوڑ دیکھنے کیلئے ہرسال بروغل وادی کا رخ کرتے ہیں۔

ہرسال یہاں فیسٹیول کے انعقاد کیلئے شندور فیسٹیول ہی کی طرز پر خیمہ بستی سجا دی جاتی ہے ۔ یہاں میلہ سج جاتا ہے ،یاک پولو میچ کے گرما گرم مقابلے منعقد ہوتے ہیں، یاک ریس کروائی جاتی ہے جو دنیا میں کسی اور جگہ نہیں کرائی جاتی، سینکڑوں ملکی و غیرملکی سیاح بروغل آتے ہیں یہاں چند دن کیلئے خیمہ بستی میں آباد ہوتے ہیں اور آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد یہ خیمہ بستی خالی ہوجاتی ہے۔

 

Polo Horse in Broghil Valley

Broghil Valley National Park Beauty

یہ تو تھی کہانی فیسیٹیول کی لیکن بلاگ لکھنے کا میرا اصل مقصد اس حسین وادی کی خوبصورتی بیان کرنا ہے ۔ وادی بروغل کی خوبصورتی کی بڑی وجہ کرمبر جھیل ہے جو اس خوبصورت وادی کے ماتھے کا جھومر ہے۔ یہ چودہ ہزار ایک سو اکیس فٹ بلند جھیل دنیا کی اکتیسویں بلند ترین جھیل ہے یہ پاکستان کی دوسری بلند ترین جھیل بھی ہے ۔اسی جھیل کی وجہ سے اس وادی کو مارخوروں کا مسکن بھی کہا جاتا ہے

Broghil Valley National Park, The Land of Markhors

کیونکہ مارخوروں کے غیرملکی شکاریوں کو زیادہ تر مارخور اسی علاقے میں دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہیں انکا شکار کیا جاتا ہے۔ خیمہ بستی ختم ہوتے ہی یہاں مارخور اور آئی بیکس بڑی تعداد میں رخ کرلیتے ہیں کیونکہ یہ مقام جنگلی حیات کا خزانہ ہے ۔ہر سال یہاں سائیبیریا سے ہجرت کرکے آنیوالے پرندے ڈیرہ ڈالتے ہیں جو اس وادی کی خوبصورتی کو مزید چارچاند لگادیتے ہیں اور دنیا بھر سے وائلڈ فوٹوگرافر اور ویڈیوگرافر اس وادی کا رخ کرلیتے ہیں۔

 

Polo Festival in Shandur Valley

Broghil Valley National Park Herbs

اس کے علاوہ جنگلی جڑی بوٹیوں کیلئے بھی یہ وادی بہت مشہور ہے۔ایک مقامی شخص کے مطابق یہاں جو گھاس اگتی ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں اگائی جاسکتی ۔ الغرض یہ وادی کسی جنت سے کم نہیں، یہاں ذہنی اور جسمانی سکون کیلئے قدرت نے ہر شے مہیا کررکھی ہے جو نہ صرف دل و دماغ بلکہ روح تک کو تروتازہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ راز صرف پاسکتا ہے جو میری طرح ان کھلے میدانوں میں خیمہ لگا کر لیل و نہار کا انضمام دیکھنے کا متمنی ہو۔

 

Polo Team Enjoying Victory in Polo Match

Broghil Valley National Park is Famous For

شندور پولو فیسٹیول بھی دنیا کا ایک منفرد کھیل ہے اسے بادشاہوں کا کھیل یا کھیلوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ کھیل گلگت اور چترال کے راجائوں نے پہلی مرتبہ کھیلا تھا اور تندرست و توانا رہنے کیلئے یہ کھیل کھیلا کرتے ہیں۔

شندور چونکہ گلگت اور چترال کے بالکل وسط میں واقع ہے اسلئے اس کھیل کیلئے ماضی میں راجائوں نے اس مقام کا انتخاب کیا اور یہ مقام دنیا کا سب سے اونچا پولو گرائونڈ بن گیا۔ پولو میچ میں مجھے تو ویسے کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس ایک بات کے کہ یہ کھیل بغیرکسی رولز کے کھیلا جاتا ہے مطلب کسی بھی دوسرے کھلاڑی کو گھوڑے سے کھینچ کر گرادینا، اسے گھوڑے تلے روند دینا یا پولو سٹک سے ماردینا کوئی فائول نہیں سمجھا جاتا ہے

Shandur Polo Festival

Watch My Vlog on Shandur Polo Festival

 

لیکن ایسا شازو نادر ہی ہوتا ہے سوائے اس کے مجھے اس کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں اسلئے میں بھی میچ ادھورا چھوڑ کر وادی کے حسن میں کھونے کیلئے شندور جھیل اور کھلے میدانوں کی طرف نکل گیا۔ اس حسین وادی کے چپے چپے کو چھان مارا، ایک طرف جنگل میں منگل تھا اور سینکڑوں کی تعداد میں سیاح میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے

Shandur Polo Festival Location

اور دوسری طرف خاموش بلندو بالا پہاڑ، خوبصورت نیلگوں جھیل اور کھلے میدانوں میں چرتے جنگلی بھینسے ،یاک اور پہاڑی بکرے۔ آپ بھی جب بھی شندور فیسٹیول میں شرکت کریں تو کوشش کریں فیسٹیول سے چند دن قبل ہی جائیں تاکہ دنیا کے سب سے اونچے پولو گرائونڈ کے اطراف میں گھوم پھر کر اپنی روح کی تسکین کا سامان کرسکیں

 

Please enable JavaScript in your browser to complete this form.
Name
waqartraveladdict@gmail.com

About waqartraveladdict@gmail.com

View all posts by waqartraveladdict@gmail.com →

One Comment on “Broghil Valley National Park | Distance from Chitral Pakistan”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *