15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

mahabat khan mosque

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

پشاور میں گھومنے کیلئے 13 بہترین مقامات،  تاریخ اور ثقافت کا سفر

 

پشاور، پاکستان کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک، قدیم تاریخ، بھرپور ثقافت اور جدید رونق کا دلچسپ امتزاج ہے۔ یہ جنوبی ایشیاٗ کا سب سے پرانا شہر ہے جو اب تک آباد ہے، خیبر پختونخوا میں واقع یہ جاندار شہر اپنے ماضی کی جھلک دکھانے والی بے شمار پرکشش مقامات پیش کرتا ہے۔ چاہے آپ تاریخ کے شوقین ہوں یا ایک عام مسافر، پشاور کی دلکشی آپ کو اپنی طرف کھینچ لے گی۔ اگر آپ پنجاب ،سندھ یا بلوچستان سے پشاور کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو میں آپ کو اس بلاگ میں پشاور میں دیکھنے اور گھومنے کیئے بہترین مقامات کی نشاندہی کرانے لگاہوں

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. سیٹھی ہاؤس: پشاور کے شاندار ماضی کی جھلک

 

اگر آپ تاریخ اور فن تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سیٹھی ہاؤس پشاور کی  بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ پرانے شہر کے دل میں واقع، یہ انیسویں صدی کی حویلی مرکزی ایشیائی اور اسلامی ڈیزائن کا بہترین نمونہ ہے۔ یہاں کی خوبصورت لکڑی کی کندہ کاری، شیشے کی رنگین کھڑکیاں اور شاندار اندرونی سجاوٹ سیٹھی خاندان کی امارت کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ پشاور کے فن تعمیر کی وراثت کو جاننے کے لیے بہترین جگہ ہے۔آپ نے پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں اس عمارت کو دیکھا ہوگا اور اب تو یہ عمارت باقاعدہ فوٹوسیشن کیلئے بک ہونا شروع ہوگئی ہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے اسے اب فوٹوسیشن کیلئے بک کراتے ہیں اور اپنی یادوں کو مزید حسین بناتے ہیں۔ غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہرسال اس مقام کا رخ کرتی ہے اور اس تاریخی عمارت کی دیدہ زیب فنکاری کے فن میں کھو جاتی ہے

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley
sdr

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. چوک یادگار: یادوں کی علامت

 

پشاور کا سفر چوک یادگار دیکھے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ اسے پہلے جنرل ہیسٹنگز کی یاد میں 1892 میں تعمیر کیا گیا تھا، لیکن بعد میں یہ 1930 میں قصہ خوانی بازار کے قتل عام کے شہداء کی یادگار بن گیا۔ شہر کے وسط میں واقع چوک یادگار پشاور کی دلچسپ تاریخ کی نشانی ہے۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. مہابت خان مسجد: مغلیہ فن تعمیر کا شاہکار

 

پشاور میں    دیکھنے کی بہترین جگہوں  میں مہابت خان مسجد ایک خوبصورت مثال ہے۔ یہ 17ویں صدی کی مسجد اپنے سفید سنگ مرمر کے خوبصورت نقش و نگار اور مغلیہ طرز تعمیر کی عکاسی کرتی ہے۔ یہاں جا کر آپ کو پشاور کے روحانی اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت تجربہ ملے گا۔یہاں نماز پڑھنے وقت دل کو عجیب سکون محسوس ہوتاہے۔ اس مسجد کا اندرونی حصہ انتہائی جازب نظر اور دیدہ زیب ہے۔ آپ جب بھی پشاور کا دورہ کریں اس مقام کو اپنی لسٹ میں ضرور شامل کریں۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. پشاور میوزیم: گندھارا فن کی دریافت

 

تاریخ کے شوقین افراد کے لیے پشاورکا عجائب گھر کسی خزانے سے کم نہیں۔ یہاں آپ کو قدیم بدھ فن پارے، مغلیہ دور کی باقیات اور گندھارا آرٹ کے نایاب مجسمے دیکھنے کو ملیں گے۔ 1907 میں قائم ہونے والا یہ میوزیم دنیا بھر میں بدھ فن کا سب سے بڑا مجموعہ رکھتا ہے، اور پشاور کے ثقافتی ورثے کو جاننے کے لیے ایک بہترین  جگہ ہے ۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. باب خیبر: خیبر پاس کا دروازہ

 

پشاور کا سفر باب خیبر دیکھے بغیر مکمل نہیں ہوتا جو خیبر پاس کا مشہور دروازہ ہے۔ یہ تاریخی دروازہ قدیم شاہراہ ریشم کی علامت ہے اور پشاور کی بہترین جگہوں  میں سے ایک ہے۔ یہاں قریب ہی کارخانو مارکیٹ بھی ہے جہاں آپ مقامی اشیاء کی خریداری کر سکتے ہیں۔یہ دروازہ یا باب خیبر کئی فلموں، ڈراموں میں بھی دکھایا جاچکا ہے۔ یہاں تصاویر بنوانا نہ بھولیں

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

 

  1.  قصہ خوانی بازار: کہانیوں کا بازار

New Look of Qissa Khwani Bazzar Peshawar

قصہ خوانی بازار، جسے  کہانی سنانے والوں کا بازار  بھی کہا جاتا ہے، پشاور کے تاریخی بازاروں میں سے ایک ہے۔ یہاں پرانی کہانیاں سنائی جاتی تھیں اور آج بھی یہ  پشاور کی بہترین جگہوں  میں سے ایک ہے جہاں آپ روایتی کھانے، کپڑے اورمصالحے خرید سکتے ہیں۔یہاں کی پشاوری چپل کباب کا ذائقہ ضرور چکھیں۔ٹریور جیمز اور مارک وینز جیسے مشہور و معروف یوٹیوبرز بھی اس بازار کا دورہ کرکے میوہ چنا کھا چکے ہیں،

یہاں ذائقہ چاول کے نام سے انتہائی مشہور میوہ چنا پلاو کی دکان ہے اسلئے جب بھی قصہ خوانی کا دورہ کریں خالی پیٹ کریں تاکہ یہاں کے چاول کھا کر لطف اندوز ہوسکیں۔حال ہی میں قصہ خوانی بازار کی ہیریٹیج ٹریل کی طرز پر تزئین و آرائیش کی گئی ہے اس سے قبل پشاور صدر بازار کی بھی اسی طرز پر تزئین و آرائش کی گئی تھی لیکن قصہ خوانی بازار کی اپنی ہی ایک منفرد پہچان اور حیثیت ہے۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. جمرود قلعہ: تاریخ کا قلعہ

 

اگرچہ جمرود قلعے تک رسائی محدود ہےلیکن یہ خیبر پاس کے قریب ایک شاندار قلعہ ہے جو پشاور کی اسٹریٹجک اہمیت کا ثبوت ہے۔ آپ باب خیبر سے اس قلعے کی ایک جھلک دیکھ سکتے ہیں، جو پشاور میں دیکھنے کے لائق جگہوں  میں سے ایک ہے۔اندر جانا ممکن ہے یا نہیں یہ وہیں جا کر پتہ لگے گا کیونکہ تاریخی قلعہ بالاحصار کو بھی اب سیاحوں کے لئے کھول دیاگیا ہے تو ممکن ہے کہ جمرود قلعہ بھی سیاحوں کے لئے کھول دیاگیاہو۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. شاہی باغ: ایک شاہی باغیچہ

 

شاہی باغ پشاور کا ایک خوبصورت مغلیہ دور کا باغ ہے جہاں آپ سکون سے وقت گزار سکتے ہیں۔ یہ تاریخی باغ شہر کے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ  جگہ  ہے، جہاں آپ فوارے اور سرسبز مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہاں قیام پاکستان سے قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ایک جلسہ بھی منعقد کیا تھا اور جس مقام پر بانی پاکستان نے خطاب فرمایا تھا اس تاریخی مقام کو بھی محفوظ کیا گیا ہے

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. بالا حصار قلعہ: شہر کی نگران چوکی

 

بالا حصار قلعہ پشاور کا ایک تاریخی قلعہ ہے ۔ یہاں سے آپ کو پشاور کا وسیع منظر نظر آتا ہے، اور یہ پشاور میں دیکھنے کی  بہترین جگہوں  میں سے ایک ہے جہاں سے آپ کو تاریخ اور خوبصورت نظارے دونوں ملتے ہیں۔جیسا کہ میں نے اوپرذکر کیا پہلے یہ قلعہ سیاحوں کیلئے نہیں کھولاگیاتھا لیکن اب آپ گیٹ پر انٹری کراکے ہفتے میں دو دن اس قلعے کا دورہ کرسکتے ہیں۔ کئی اہم شخصیات بھی ماضی میں اس مقام کا دورہ کرچکی ہیں۔ انٹری فیس کوئی نہیں ہے البتہ قلعے کے اندر کئی سیکشنز سیاحوں کیلئے اب بھی بند ہیں

Balahisar fort Peshawar

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. گورگٹھڑی: تاریخ اور ثقافت کا ملاپ

 

گورگٹھڑی ایک قدیم آثار قدیمہ کا مقام ہے جو پشاور کے دل میں واقع ہے۔ یہاں بدھ مت، ہندو اور اسلامی ثقافتوں کی باقیات پائی جاتی ہیں۔ یہ پشاور کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے جو شہر کی مختلف تہذیبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔جیسا کہ نام سے ہی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ گورگٹھڑ ی کا مطلب ہے قبروں کی گٹھڑی ، یہاں زمین کے نیچے ایک پورا شہر آباد ہے جو نہ جانے کسی زلزلے یا کسی دوسری قدرتی آفت کے باعث زمین میں دھنس چکا ہے۔ یہاں آرکیالوجیکل سائٹ  ہے دروازے کے پاس ہی جہاں سے کھدائی کے دوران پورا ایک گھر دریافت ہوچکاہے، انسانی ہڈیاں اور گدھے کی باقیات بھی اس مقام سے دریافت ہوئی تھیں

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. چترالی بازار: ثقافت اور ہنر کا امتزاج

 

چترالی بازار میں آپ کو روایتی چترالی کپڑے، اون کی بنی جیکٹس اور دیگر ہاتھ سے بنی  اشیاء ملیں گی۔ یہ  پشاور میں دیکھنے کی بہترین جگہوں  میں سے ایک ہے، جہاں آپ مقامی ثقافت کا تجربہ کر سکتے ہیں اور خوبصورت تحائف خرید سکتے ہیں۔ماضی میں یہاں صرف چترالی آباد تھے جو ہاتھ سے بنی واسکٹ، چادریں اور ٹوپیاں بیچا کرتے تھے لیکن اب آبادی میں اضافے کی وجہ سے یہاں مختلف اقسام کی فروخت کیلئے دکانیں کھل چکی ہیں۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

 

  1.  گھنٹہ گھر (سر کننگھم کی گھڑی):

 

سر کننگھم کی گھڑی، جسے گھنٹہ گھر بھی کہا جاتا ہے، پشاور کی پہچان ہے۔ یہ تاریخی گھڑی شہر کی مصروف سڑکوں کے بیچوں بیچ واقع ہے اور پشاور میں دیکھنے کی  بہترین جگہوں  میں سے ایک ہے۔اگر آپ تاریخ کو پڑھنے والے ہیں تو آپ کو پتہ ہی ہوگا کہ اس مقام پر انگریزوں نے گولی چلا کر کئی بے گناہ مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔چند لوگوں کیلئے یہ جگہ تھوڑی سی ناخوشگوار ہوسکتی ہے کیونکہ یہاں مچھلی کی دکانوں کی وجہ سے شدید بدبو رہتی ہے لیکن آپ نے ناک بند کرکے آگے ہیریٹج ٹریل کی طرف نکل جانا ہے ۔ یہ بازارکلاں یا وڈہ بازار بھی ایک الگ تاریخ رکھتا ہے۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. اسلامیہ کالج پشاور: تعلیمی علامت

 

اسلامیہ کالج پشاور نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ ایک تاریخی عمارت بھی ہے۔ اس کے خوبصورت گنبد اور وسیع کیمپس نے اسے پشاور کی  بہترین جگہوں  میں سے ایک بنایا ہے۔یہاں کئی معروف شخصیات نے قیام پاکستان سے قبل قدم رنجہ فرمایا جن میں بانی پاکستان  اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم بھی شامل ہیں۔یہ تاریخی عمارت آج بھی اپنے رعب و دبدبے کےساتھ کھڑی ہے۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1.  نمک منڈی

ظاہر ہے جب آپ پشاور آئینگے تو پشاور کے لذیذ کھانوں کا لطف بھی چکھنا چاہیں گے،تو یہاں سب سے بہترین اور مشہور جو کھانے کا مقام ہے وہ ہے نمکمنڈی بازار۔ یہاں پہنچتے ہی آپ کی بھوک شدت اختیار کرجائیگی کیونکہ دنبے کی چربی کا دھواں آپ کو پاگل کردیگا۔ کسی دکان کا نام لینے سے میں یہاں گریز کروں گا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں ان کی پبلسٹی کررہاہوں البتہ چھوٹا گوشت اسی سے کھائیں جو گوشت کو اچھی طرح نرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ یہاں کا لذیذ گوشت آپ کو مدتوں تک یاد رہے گا۔

 

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

  1. فصیل پشاور

فصیل پشاور یا  پشاور کے گرد دیواریں،اس کیلئے آپ کو پورے اندرون شہر کے گردگھومنا پڑے گا۔ ماضی میں ان دروازوں کو بند کرکے شہر کو محفوظ بنادیاجاتاتھا۔ شام کے بعد کوئی بھی شہر سے باہرنکل سکتا تھا نہ ہی شہر کے اندرآسکتاتھا۔ ایسا میں نے گلگت بلتستان کے گائوں گنیش میں بھی دیکھا تھا جبکہ مختلف موویز میں بھی ایسا دیکھنے کا ملتا ہے ۔گیم آف تھرونز اور ارطغرل ڈرامے میں بھی ایسا ہی دیکھا ہے کہ دروازے بند کردیئے جاتے تو کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں ملتی تھی۔آپ کابلی گیٹ، ہشتنگری گیٹ، سرکی گیٹ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

15 Best Places to Visit in Peshawar Valley

پشاور کی سیر کا لطف اٹھائیں

 

پشاور کے قدیم قلعے، مصروف بازار، سرسبز باغات اور تاریخی عجائب گھر ہر سیاح کو کچھ نہ کچھ نیا دکھاتے ہیں۔ چاہے آپ پرانے شہر کی گلیوں میں گھوم رہے ہوں یا قدیم مقامات کے سامنے کھڑے ہوں،  پشاور میں دیکھنے کی جگہیں  آپ کو ایک لازوال سفر کا احساس دلائیں گی۔تو، دیر کس بات کی؟ اپنا سامان باندھیں اور  پشاور کی بہترین جگہوں  کو دریافت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

Please enable JavaScript in your browser to complete this form.
Name
waqartraveladdict@gmail.com

About waqartraveladdict@gmail.com

View all posts by waqartraveladdict@gmail.com →

One Comment on “15 Best Places to Visit in Peshawar Valley”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *